منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے پانچ ماہ بعد پہلی فلیگ میٹنگ

datetime 19  مارچ‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے پانچ ماہ بعد دونوں ممالک کے درمیان پہلا رابطہ ہو گیا۔سیکٹر سطح پر فلیگ میٹنگ میں امن بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بھارتی اخبار”انڈین ایکسپریس “ کے مطابق دونوں ممالک نے سرحدوں پر امن و امان کی صورت حال کو بحال کرنے کےلئے دوبارہ رابطے اور مواصلات قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران دونوں ممالک کی طرف سے سرحدی کشیدگی اس حد تک پہنچ گئی تھی کہ لوگوں نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے تھے۔حکام کے مطابق دوبارہ رابطوں کی بحالی کا فیصلہ سیکٹر سطح پر فلیگ میٹنگ کے دوران کیا گیا۔یہ فلیگ میٹنگ پاکستانی رینجرز اور بھارتی سیکورٹی فورسز کے درمیان بین الاقوامی سرحد آکٹرائے بارڈر پر ہوئی۔ بھارت کی طرف سے ایس کاسانہ اور پاکستان رینجرز کی طرف سے بریگیڈیئر وسیم جعفر بھٹی نے اس اجلاس میں شرکت کی۔ پاکستانی درخواست پر ہونے والی یہ بات چیت دو بجے سے چار بج کر دس منٹ تک جاری رہی۔ نمایاں طور پر سرحدوں پر بھاری گولہ باری سے شہریوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے اور وسیع پیمانے پر ہونے والی مالی نقصان کے بعددونوں ممالک کے درمیان پہلی ملاقات تھی۔دونوں کمانڈروں نے فائرنگ کے بار بار واقعات کے خاتمے اور سرحد پر امن کے قیام پر زور دیا۔ سرحد پر امن اور سکون برقرار رکھنے کے لئے دونوں اطراف نے فورسز کے درمیان ابلاغ کے موجودہ طریقہ کار کو از سر نوموثر بنانے اور ہر سطح پر ملاقاتوں اور رابطوں کو جہاں ضرورت ہوئی منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔اجلاس میں ایک خوشگوار، مثبت اور تعمیری ماحول دیکھنے کو ملا۔ایک بی ایس ایف اہلکار نے کہا کہ اب سرحد پر معمول کی سرگرمیوں سمیت کاشتکاری دوبارہ شروع کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…