منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

اسرائیل کی تمام سیاسی جماعتیں ظالم اور انتہا پسند ہیں: ایران

datetime 19  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسرائیل میں شدت پسند مذہبی سیاسی جماعت” لیکوڈ“ کی بھاری اکثریت کے ساتھ پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے بعد ایران کی جانب سے بھی رد عمل سامنے آیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان مرضیہ افخم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی تمام سیاسی جماعتیں یکساں ظالم اور انتہا پسند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی سیاسی جماعتوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ فلسطینیوں پر مظالم میں سب ایک ہی صفحے پر ہیں۔ایران کی خبر رساں ایجنسی “مہر” کے مطابق تہران میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران مرضیہ افخم کا کہنا تھا کہ “ہمارے نزدیک اسرائیل کی تمام سیاسی جماعتیں یکساں ظالم ہیں۔ اور ظلم وتعدی ان سب کی فطرت میں شامل ہے۔خیال رہے کہ ایران میں سنہ 1979ء میں برپا ہونے والے انقلاب کے بعد تہران نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اس کے بعد سے دونوں ملک ایک دوسرے کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں عالمی اور علاقائی امن کے لیے خطرہ قرار دیتے رہے ہیں۔رواں ماہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان تہران کے متنازعہ جوہری پروگرام پر ڈیل کی سخت مخالفت کی تھی۔ بعد ازاں انہوں نے صدر اوباما سے بھی اس سلسلے میں بات چیت کی۔ نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جوہری ڈیل “بدترین معاہدہ” ہوگا۔ اسرائیل کو شبہ ہے کہ ایران عالمی طاقتوں سے معاہدہ کرنے کے بعد اپنا جوہری پروگرام جاری رکھے گا جسے مبینہ طور پر فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا تاہم ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے جس سے کسی ملک کو خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…