اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جنوبی چلی کا ویلاریکا آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا ہے۔ آتش فشاں تیزی سے راکھ اور دھواں اگل رہا ہے اور دھویں کے گہرے بادل بھی فضا میں بلند ہو رہے ہیں جس کے ساتھ قریبی آبادیاں بھی دھویں کی لپیٹ میں آرہی ہیں۔ جس کے باعث حکام نے آتش فشاں کے نزدیک ایک اسکول کو خالی کرا دیا ہے، جبکہ اردگرد کے علاقہ مکینوں کو نقل مکانی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ ویلاریکا آتش فشاں دارالحکومت سنتیاگو سے چار سو ساٹھ میل دور مشہور سیاحتی مقام پکون کے قریب واقع ہے۔