ریاض (نیوز ڈیسک) وزارت لیبرنے آن لائن ریکروٹمنٹ سروس متعارف کروادی ہے جس کے ذریعے مملکت میں موجود پرائیویٹ کمپنیاں ملازمین کے لئے آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے ویزے جاری کرسکیں گے۔
دبئی میں پاکستانیوں سمیت سینکڑوں غیرملکی ملازمین کمپنی کے جبر کا شکار ،دل دہلا دینے والے حالات
وزارت نے پیپر ورک درخواستیں قبول کرنا بند کردیں ہیں اور اب پرائیویٹ کمپنیاں آن لائن سروس کے ذریعے متعدد خدمات موصول اور فراہم کرسکیں گی۔ وزارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکٹرونک سروس نہ صرف کمپنیوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی بلکہ اس کی وجہ سے ویزہ کے خواہشمندوں کے لئے بھی سہولت پیدا ہوگی۔ ملازمین کی بھرتی کی خواہشمند پرائیویٹ کمپنیوں کی درخواست تین مرحلوں پر مشتمل ہوگی۔ پہلے مرحلے میں کمپنیوں کی نوعیت کی تصدیق کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں درخواست کا مطالعہ کیا جائے گا جبکہ تیسرا مرحلہ ویزہ کی منطوری اور اجراءپر مشتمل ہوگا۔