بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت کی فراہمی کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ

datetime 18  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ حکومت سمندر پاکستانیوں کی سہولت کے لئے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے گی، آن لائن نادرا رجسٹریشن اورپاسپورٹ کے حصول کے لئے آن لائن اپلائی کرنے کی اجازت کی تجویز پہلے ہی زیرغور ہے جس سے نہ صرف سمندر پار پاکستانی بلکہ ملک بھر کے عوام مستفید ہوں گے، سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لئے خصوصی ٹاسک فورس بنائی جائے ۔وہ منگل کو یہاں پنجاب ہاؤس میں کمشنر برائے اوورسیز کمیشن پنجاب افضال بھٹی سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ اجلاس کے دوران کمشنر برائے اوورسیز کمیشن پنجاب افضل بھٹی نے سمندر پار پاکستانیوں کو درپیش مسائل کا ذکر کیا اور تجویز پیش کی کہ قومی شناختی کارڈ برائے اوورسیز پاکستانی رکھنے والوں کو کارڈ کی مدت ختم ہونے کے بعد بغیر کسی دشواری کے شناختی کارڈ کی تجدید کے لئے پاکستان آنے کی اجازت دی جائے اور بیرون ملک سفارتی مشنزمیں نادرا اور پاسپورٹ حکام کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔ اس موقع پر وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ حکومت سمندر پاکستانیوں کی سہولت کے لئے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے گی۔ آن لائن نادرا رجسٹریشن اورپاسپورٹ کے حصول کے لئے آن لائن اپلائی کرنے کی اجازت کی تجویز پہلے ہی زیرغور ہے جس سے نہ صرف سمندر پار پاکستانی بلکہ ملک بھر کے عوام مستفید ہوں گے۔ چوہدری نثارعلی خان نے وزارت داخلہ کو سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لئے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت بھی کی۔ وفاقی وزیر نے ایف آئی اے‘ نادرا اور پاسپورٹ آفسز کے باہمی اشتراک کار کو مزید مضبوط بنانے کے لئے جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ سمندر پار پاکستانیوں کو درپیش مسائل موثر طریقے سے حل کئے جا سکیں۔وفاقی وزیرنے سمندر پار پاکستانیوں کو درپیش مسائل جلد ازجلد حل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…