پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

عراق ،داعش نے شیعہ ملیشیا میں بھرتی ہونے والے چار افراد ذبح کردیے

datetime 18  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شدت پسند تنظیم دولت اسلامی”داعش“ نے شمالی عراق کے شہر صلاح الدین سے حراست میں لیے گئے چار افراد کو ذبح کردیا ۔ داعش کی جانب سے جاری کردی ایک تصویری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ذبح کیے گئے چاروں افراد شیعہ روافض کے ساتھ مل کر تکریت میں داعش مخالف آپریشن میں حصہ لے رہے تھے۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر کی کسی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی تاہم مبینہ طورپر داعش کی جانب سے پوسٹ کردہ تصاویر پر”ولایت صلاح الدین کے میڈیا دفتر“ کا لوگو دکھائی دیتا ہے۔تصاویر میں چار افراد کو سیاہ کپڑوں میں ملبوس دکھایا گیا ہے جو چار شدت پسندوں کے سامنے ہاتھ کمر پر باندھے بٹھائے دکھائے گئے ہیں۔ ان کی پشت پر تین نقاب پوش اور ایک کھلے چہرے والا جنگجو دکھایا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں انہیں قتل کیے گئے دکھایا گیا ہے۔خیال رہے کہ داعش کی جانب سے مخالفین کے سرقلم کیے جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل بھی داعش یرغمال بنائے گئے مخالفین کے لوگوں کو اسی بے رحمی کے ساتھ قتل کرتی اور ان کی تصاویر وڈٰیو بنا کر سوشل میڈیا کے ذریعے مشتہر کرتی رہی ہے۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…