منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی اداکارہ نے مودی حکومت کا کچا چٹھاکھول دیا

datetime 18  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بھارت کی سینئر اداکارہ نندیتاداس نے کہاہے کہ انٹرنیٹ کے زمانے میں کچھ بھی عوام سے چھپانا دقیانی پن کی انتہاءہے ، نئی حکومت سے ڈر لگتاہے کیونکہ اپنی بات کہنے کی آزادی صرف ایک مسئلہ نہیں ، یہ ہم سب کی زندگی سے منسلک چیز ہے۔ نندیتا داس کا کہنا تھا کہ سینسر شپ کا عالم یہ ہے کہ ہم کسی فلم میں ’بامبے‘ نہیں کہہ سکتے، آخر پانچ لوگ یہ کیسے طے کر سکتے ہیں کہ کسی کو کیا دیکھنا چاہیے اور کیا نہیں؟ گالیوں کے مسئلے پر ان کی فلم ’فراق‘ پر بھی سینسربورڈ سے تنازع ہوا تھا،ہم سب مانتے ہیں کہ گالی بری بات ہے لیکن گالیاں کچھ لوگوں کی بول چال کا حصہ بھی ہیں اور گالی کسی کردار کا حصہ بھی ہو سکتی ہے۔
بی بی سی سے گفتگوکرتے ہوئے اُن کا کہنا تھاکہ سینسر بورڈ یا دیگر ایجنسیوں کے ذریعے جس طرح کی پہریداری کی جا رہی ہے اس سے اظہار کی آزادی پر حملے جیسی صورت حال ہے، آپ فیس بک پر کوئی چیز لائیک کرو اور آپ کے گھر پولیس آ جائے یا توڑ پھوڑ ہو جاتی ہے۔ اداکارہ نے بتایاکہ حکومت ہی نہیں بلکہ حکومت سے باہر بھی کچھ ایسے لوگ ہیں جنہیں لگتا ہے کہ کچھ بھی کریں تو حکومت اُن کے ساتھ ہے، اس بات کا ڈر ہی نہیں ہے کہ آئین کے تحت کس طرح کا سلوک کیا جانا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…