پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات کے صارفین واٹس ایپ وائس کالنگ فیچر سے محروم ، وجہ جانئے

datetime 17  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی سٹی (نیوز ڈیسک) گزشتہ ہفتے دنیا کے متعدد ممالک کی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی واٹس ایپ کالنگ فیچر کی فراہمی کا آغاز کیا گیا لیکن اس پیشکش کے منظر عام پر آنے کے چند گھنٹے بعد ہی صارفین کے لئے اس کے استعمال میں مشکلات پیش آنے لگیں، اور اب ان مشکلات کی وجوہات بھی سامنے آگئی ہیں۔

نیوز ویب سائٹ emirates247 نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کام کمپنیوں نے واٹس ایپ کالنگ سروس کی فراہمی میں رکاوٹیں پیدا کرنا شروع کردی ہیں کیونکہ وائس اوور آئی پی (VoIP) کی سروس فراہم کرنے کا حق صرف لائسنس یافتہ کمپنیوں، مثلاً ایتصلات اور Du کے پاس ہیں۔ نیوز ویب سائٹ نے ایتصلات کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کمپنی نے موبائل فون نیٹ ورکس پر واٹس ایپ کالز کو بلاک کرنا شروع کردیا ہے کیونکہ یہ سروس کمپنی کے حقوق کے خلاف ہے۔
تاحال کچھ صارفین واٹس ایپ کالنگ فیچر سے استفادہ کرنے میں کامیاب ہورہے ہیں لیکن خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آنے والے چند دنوں کے دوران یہ سروس پورے ملک میں بلاک کردی جائے گی۔ یہ اندازہ بھی ظاہر کیا گیا ہے جو صارفین اس سروس کو پہلے ہی ایکٹیویٹ کرچکے ہیں وہ اسے وائی فائی نیٹ ورکس کے ذریعے استعمال کرنا جاری رکھ سکیں گے اگرچہ اس کی کوالٹی بڑی حد تک متاثر ہوسکتی ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…