دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی شہر مشہور ترین سیاحتی مقامات اور بلند ترین عمارات کی وجہ سے تو شہرت رکھتا ہی ہے لیکن اب گاڑیوں کی کثرت کے لحاظ سے بھی اس شہر نے نیویارک اور لندن جیسے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
مزید پڑھئے:بھارت کی پہلی انوکھی ہم جنس پرست شادی
روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اعدادو شمار کے مطابق دبئی کی 24 لاکھ آبادی تقریباً 14 لاکھ گاڑیوں کی مالک ہے، یعنی 540گاڑیاں فی ایک ہزار افراد۔ اس کے مقابلے میں نیویارک میں ایک ہزار افراد کے پاس 350 گاڑیاں جبکہ لندن میں ایک ہزار افراد کے پاس 213 گاڑیاں ہیں۔ دبئی میں گاڑیوں کی تعداد میں جس شرح سے اضافہ ہورہا ہے اس کے نتیجہ میں 2020ءمیں یہاں تقریباً 22 لاکھ گاڑیاں ہوں گی۔ اگرچہ اس شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ اور خصوصاً میٹرو ریل کی شاندار سہولت دستیاب ہے لیکن اس کے باوجود یہاں پسندیدہ ترین سواری کار ہی ہے۔