ریاض (نیوز ڈیسک ) سعودی حکام نے شرپسند عناصر پر نظر رکھنے کے لئے انہیں الیکٹرونک پٹے پہنانے شروع کردئیے ہیں تاکہ ان کی نقل و حرکت مانیٹر کی جاسکے اور یہ متعین کردہ علاقے سے باہر نہ جاسکیں۔ نیوز ویب سائٹ ”عرب نیوز“ کے مطابق شوریٰ کونسل کی سیکیورٹی کمیٹی کے رکن عیسیٰ الغیث کا کہنا ہے کہ حکومتی سیکیورٹی ایجنسیوں نے اس نظام کا نفاذ شروع کردیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ الیکٹرونک پٹے ان لوگوں کو پہنائے جائیں گے کہ جنہیں مشکوک قرار دیا گیا ہو لیکن حراست میں نہ رکھا گیا ہو۔ ان لوگوں کو سرکاری تحقیقات، ان کے اپنے اعتراف یا ان کے بارے میں فراہم کی گئی معلومات کی بنا پر شناخت کیا جائے گا۔
مزید پڑھئے:سعودی عرب نے بھی ایٹم بنانے کی دھمکی دیدی
الیکٹرانک پٹہ کلائی یا ٹانگ پر باندھا جائے گا اور اسے اتارنے کی کوشش کرنے پر یا متعین کردہ علاقہ چھوڑنے پر اس کا الارم بج اٹھے گا اور الیکٹرونک سگنل کے ذریعے بھی متعلقہ اداروں کو خبر ہوجائے گی۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک پٹے کے استعمال کے بعد قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں اور شرپسندی کا ارادہ رکھنے والوں پر قابو پانا بہت آسان ہوجائے گا۔
مزید پڑھئے:سعودی عرب میں مرد کی بے عزتی پر خاتون کو 70کوڑوں اور جرمانے کی سزا