بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

سعودی عرب نے بھی ایٹم بنانے کی دھمکی دیدی

datetime 17  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(نیوز ڈیسک )سعودی عرب کے سراغرساں ادارے کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر ممکنہ سمجھوتے کے بعد خطے میں جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کی دوڑ شروع ہوجائے گی اور سعودی عرب سمیت دوسرے ممالک بھی جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کے خواہاں ہوں گے۔ اس وقت ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان جوہری تنازعے کے حل کے لیے مذاکرات جاری ہیں اور ان کا مقصد ایران کی جوہری سرگرمیوں کو محدود کرنا ہے۔اسرائیل اور بعض مغربی ممالک اس خدشے کا اظہار کرتے رہے ہیں کہ ایران اپنی افزودہ یورینیم سے جوہری بم کے لیے درکار ایندھن تیار کرسکتا ہے۔ انھوں نے یہ بات سوموار کو بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی ہے۔انھوں نے کہا کہ ”میں ہمیشہ سے یہ کہتا چلا آ رہا ہوں کہ ان مذاکرات کا جو بھی نتیجہ برآمد ہو،ہم بھی وہی چاہیں گے

مزید پڑھئے:پیدل چلتے ہوئے سمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ

جو ایران چاہتا ہے۔ایران یورینیم کو افزودہ کرنے کی خواہ کتنی ہی صلاحیت حاصل کرتا ہے تو پھر سعودی عرب بھی ایسی صلاحیت کے حصول کی بات کرے گا”۔ دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ وہ جوہری بم تیار نہیں کرنا چاہتا ہے اور وہ مغرب کی معاشی پابندیوں کا خاتمہ چاہتا ہے۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اسی ماہ کے اوائل میں الریاض کا دورہ کیا تھا اور سعودی قیادت کو یہ یقین دہانی کرانے کی کوشش کی تھی کہ امریکا ایسی ڈیل کو تسلیم نہیں کرے گا جس سے ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت مل جائے۔ شہزادہ ترکی کا کہنا تھا کہ ”ایران پہلے ہی عرب دنیا میں گڑبڑ کرنے والے کھلاڑی کا کردار ادا کررہا ہے۔خواہ یہ یمن،شام،عراق ،فلسطین ہے یا بحرین،ان سب ممالک میں وہ گڑبڑ کررہا ہے۔اس لیے صرف وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار کی تیاری کے خوف کے خاتمے سے ہماری ایران کے ساتھ کشیدگی کا خاتمہ نہیں ہوگا”۔ سعودی عرب اور ایران دونوں ایک دوسرے کو خطے میں اپنا حریف سمجھتے ہیں۔سعودی عرب اس خدشے کا اظہار کرتا رہتا ہے

مزید پڑھئے:طلاق کے برسوں بعد بھی ہرجانہ دینا پڑا

کہ ایران کی مغربی ممالک کے ساتھ جوہری ڈیل کے بعد اس کے لیے جوہری ہتھیاروں کے حصول کے دروازے کھلے رہیں گے اور اس پر عاید پابندیوں کے خاتمے سے سیاسی دباؤ بھی ہٹ جائے گا۔اس طرح وہ خطے میں سعودی عرب کے مخالف اپنے گماشتہ گروپوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ شہزادہ ترکی بن فیصل نے عراق میں دولت اسلامی (داعش) کے جنگجوؤں کے خلاف جنگ میں ایران کے کردار کے حوالے سے بھی گفتگو کی ہے۔انھوں نے ایران کی جانب سے داعش مخالف شیعہ ملیشیاؤں کی حمایت کے حوالے سے کہا کہ ”اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران عراق پر اپنا قبضہ بڑھا رہا ہے اور یہ ناقابل قبول ہے”۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…