جدہ (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے گرینڈ مفتی عبدالعزیز بن عبداللہ نے کہا ہے کہ خطے میں موجود تمام گھر جا گھر وں کو ڈھادینا ضروری ہے کویت میں ایک وفد کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ جب سے چھوٹے خلیج ممالک جزیرہ نما عرب کا حصہ بنے ہیں تب سے خطے کے گھر جاگھروں کو ڈھادینا ضروری تھا سعودی گرینڈ مفتی کا یہ بیان صدیوں پرانے قانون کے تناظر میں سامنے آیا ہے جس کے تحت صرف اسلام پر عمل پیرا ہونے کا حکم ہے یاد رہے کہ شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ سعودی مذہبی امور کے اہم عہدیدار ،سپریم علماءکونسل سمیت قائمہ کمیٹی برائے سائینٹیفک ریسرچ اور فتویٰ جاری کرنے والی کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں خیال رہے کہ گذشتہ ماہ کویتی پارلیمنٹ کی جانب سے ملک میں نئی گھرجاگھروں اور دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں کی تعمیر روکنے کی خواہش ظاہر کی گئی تھی ۔