جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین، پانڈے کے کاٹنے پر 80 ہزار ڈالر معاوضے کی ادائیگی

datetime 17  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شمالی مغربی چین میں ایک شخص کو جنگلی پانڈے کے کاٹنے پر معاوضے کے طور پر 80 ہزار ڈالر دیے گئے ہیں۔مقامی اخبار لانزو کے مطابق گزشتہ برس ایک جنگلی پانڈے نے گوان کوانز نامی شخص کو اس وقت کاٹ لیا جب محکمہ جنگلات کے حکام یہ سوچ کر کہ پانڈا بیمار ہے اسے قابو میں کرنے کی کوشش کررہے تھے اور پانڈا بھاگتے بھاگتے متاثرہ شخص کے کھیت میں جاپہنچا۔پانڈے کے کاٹنے سے گوان کوانزی کو اتنا شدید زخم آیا تھا کہ ان کے زخم کی سرجری کرنی پڑی تھی۔واقعے کے بعد گوان کوانزی نے محکمہ جنگلات کے حکام کے خلاف مقدمہ کیا تھا۔عام طور پر پانڈا کے بارے میں تصور یہی ہے کہ وہ بے حد نرم دل اور پیار کرنے والا جانور ہے لیکن اس کے دانت بہت بڑے اور تیز ہوتے ہیں اور جب وہ کانٹتا ہے تو شدید زخم دیتا ہے۔یہ واقعہ مارچ 2014 میں تب کا ہے جب ایک دن ایک شخص نے چین کے شمالی مغربی گانسو صوبے کے لزبا نامی گاو¿ں کے قریب جنگل میں مٹی میں لت پت جنگلی پانڈے کو دیکھ کر مقامی اہلکاروں کو فون کیا۔محکمہ جنگلات کے بعض اہلکار وہاں پہنچے اور پانڈے کا پتہ لگانے میں مدد کے لیے مقامی لوگوں کو بلایا لیکن جب پانڈے نے لوگوں کو دیکھا تو وہ گوان کے کھیت میں چلا گیا۔پانڈے کو دیکھ کر گوان ڈر کے مارے سہم گئے اور ان کے سنبھلنے سے پہلے ہی پانڈے نے ان کے دائیں پیر پر کاٹ لیا۔گوان نے اخبار کو بتایا ’ مجھے شدید در ہورہا تھا اور کاٹتے ہی خون بہنے لگا تھا۔‘ساٹھ سالہ گوان نے حکام پر حالات سے صحیح طرح نہ نمٹنے کا مقدمہ درج کیا تھا۔اطلاعات کے مطابق گوان ملنے والے معاوضے سے مطمئن ہیں۔ ان کا کہنا ہے کا ہے اس رقم سے ان کے علاج کے بل ادا ہوجائے گے۔خیال رہے کہ گوان کی ساتھ گھنٹے تک سرجری ہوئی تھی اور مقامی اخبار کے مطابق انہیں ایک اور آپریشن کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…