اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست کینٹکی میں شدید بارشوں سے دریا میں طغیانی آگئی۔ گلیاں اور شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔کینٹکی کے شمالی علاقے میں مسلسل بارشوں سے اوہائیو دریا کا پانی گذشتہ 18سال کی بلند ترین سطح پر آگیا۔ دریا کے قریب شاہراہیں ٹریفک کے لئے بند کر دی گئیں اور تمام ٹریفک متبادل راستے پر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ امدادی کارکن علاقے سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔