بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا زیر تعمیر گرجا گھر پر حملہ

datetime 16  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہریانہ (نیوزڈیسک)بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر حصار میں ہندو انتہا پسندوں نے زیر تعمیر گرجا گھر میں گھس کر شدید توڑ پھوڑ کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ کے شہر حصار میں ایک زیر تعمیر گرجا گھر میں ہندو انتہا پسندوں نے دھاوا بول دیا اور شدید توڑ پھوڑ کرنے کے بعد وہاں اپنے دیوتا کی مورتی رکھ دی، ہندو انتہا پسندوں کا دعویٰ ہے کہ زیر تعمیر گرجا گھر کی زمین رہائشی عمارت کے لئے ہے اس لئے یہاں گرجا گھر کی تعمیر نہیں ہوسکتی۔ واقعے کے بعد مقامی پولیس نے 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔واضح رہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے علمبردار بھارت میں اقلیتوں کی عبادت گاہ پر ہندو انتہا پسندوں کا یہ کوئی پہلا حملہ نہیں، اس سے قبل بھی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے متعدد بار گرجا گھروں پر حملے کئے جاچکے ہیں جس کے باعث اقلیتی برادری میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…