پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب میں سکیورٹی الرٹ پر امریکی سفارت خانہ بند

datetime 15  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دو دن کے لیے اپنی قونصلر خدمات بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق دارالحکومت ریاض، جدا اور ظہران میں قونصلر خدمات اتوار اور پیر کو بند رہیں گی۔بیان میں سعودی عرب میں مقیم اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے اور اپنی کو نمایاں نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ امریکی سفارت خانے نے خبردار کیا تھا کہ دہشت گرد تیل کے شعبے میں کام کرنے والے مغربی شہریوں پر حملے کر سکتے ہیں۔بیان کے مطابق’ اس کے پاس معلومات ہیں کہ ایک دہشت گرد تنظیم سے منسلک افراد تیل سے مالا مال مشرقی صوبے میں لوگوں کو ٹارگٹ کر سکتے ہیں۔‘بیان میں دہشت گرد تنظیم یا دہشت گردوں کے بارے میں مزید تفصیل نہیں بتائی گئی ہے تاہم کہا گیا کہ’تمام شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے اطراف سے ہوشیار رہیں اور ملک میں دورانِ سفر اضافی حفاظتی اقدامات کریں۔‘امریکی محکمہ خارجہ نے بھی سعودی عرب میں اپنے شہریوں سکیورٹی الرٹ کے باعث ملک میں غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔سعودی عرب میں ماضی میں مغربی شہریوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔سعودی عرب کے کئی شہری شدت پسند دولتِ اسلامیہ میں شامل ہو چکے ہیں اور ان کی ملک میں واپسی کو سکیورٹی رسک قرار دیا جا رہا ہے۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…