منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

جاپان میں بجلی کی وائرلیس ترسیل کا تجربہ کامیاب

datetime 15  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جاپانی سائنسدانوں نے بجلی کی وائر لیس ترسیل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے اور اس انقلابی ٹیکنالوجی پر کام شروع کردیا ہے جو دنیا سے بجلی کی کمی کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے ختم کر سکتی ہے۔جاپان کے ممتاز سائنسی ادارے جاپان ایروسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی نے مائیکرو ویوز کے ذریعے برقی توانائی کو 1.8 کلومیٹر کے فاصلے تک منتقل کرکے بہت بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ یہ بجلی بغیر تار کے ایک جگہ سے دوسری جگہ غیر معمولی کامیابی کے ساتھ منتقل کی گئی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کا اصل فائدہ یہ ہے کہ خلائ میں موجود لامتناہی شمسی توانائی کو ضرورت کے مطابق زمین پر منتقل کیا جاسکے گا جس کے نتیجے میں زمین پر بجلی کی فراوانی ہوجائے گی۔اس منصوبے کی تکمیل کے لیے زمین سے تقریباً 36 ہزار کلومیٹر کی دوری پر خلا میں شمسی پینل اور انٹینے پہنچائے جائیں گے جو شمسی توانائی کو زمین پر منتقل کریں گے۔ ابھی یہ ٹیکنالوجی ابتدائی مراحل میں ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ 2040ء تک اس کی عملی شکل ہمارے سامنے ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…