ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

فرگوسن میں گولی چلانے والے مجرم ہیں: براک اوباما

datetime 14  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکہ کے صدر براک اوباما نے ریاست مزوری کے قصبے فرگوسن میں دو پولیس اہلکاروں پر گولی چلائے جانے کے اقدام کو مجرمانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی کوئی معافی نہیں ہو گی۔
انھوں نے تسلیم کیا کہ مظاہرین کی شکایات جائز ہیں، تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجرموں کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ بدھ کو فرگوسن میں پولیس چیف کی جانب سے استعفے کے بعد ہونے والے ایک مظاہرے میں پیش آیا تھا۔
جمعرات کو شہر میں جاری ر ہنے والے مظاہرے پرامن تھے جبکہ زخمی ہونے والے دونوں پولیس اہلکاروں کو بھی ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ فرگوسن میں گذشتہ سال ایک 18 سالہ سیاہ فام لڑکے کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت مظاہروں کا آغاز ہوا تھا۔
فرگوسن پولیس کے سربراہ نے اپنے ادارے میں نسلی تعصب کے بارے میں ایک رپورٹ کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔
بدھ کو فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار کو چہرے اور دوسرے کو کندھے پر اس وقت گولی لگی جب مظاہرین رات کو گھر کی جانب جا رہے تھے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…