اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اقوامِ متحدہ کے امدادی ادارے ’اوچا‘ کا کہنا ہے کہ جنوبی بحرالکاہل کے ممالک سے ٹکرانے والے سمندری طوفان کے باعث ونواتو میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ جنوبی بحرالکاہل کے ممالک سے ٹکرانے والے سمندری طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد درجنوں میں ہو سکتی ہے۔
درجہ پانچ کی شدت والے سمندری طوفان ’پام‘ نے جزیرہ ونواتو میں بہت تباہی مچائی ہے اور وہاں 270 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلی ہیں۔
طوفان کے باعث پیدا ہونے والے سیلابی ریلے توالو، کیریباتی اور سولومن جزائر سے ٹکرائے، اس کے علاوہ تیز جھکڑ چلنے سے بھی بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔
طوفان کے بعد ونواتو کے حکام نے ملک بھر میں ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اوچا نے جمعے کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ونواتو کے شمال مشرقی صوبے پیناما میں 44 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
طوفان ونواتو کے شمالی ساحل سے ٹکرا گیا ہے اور جمعے کی شب تک سمندری طوفان کے دارالحکومت پورٹ ولا تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔
سمندری طوفان پیم سے ونواتو میں تباہی، درجنوں ہلاکتوں کا خدشہ
14
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں