دبئی سٹی (نیوزڈیسک) متحدہ عرب امارات حکومت نے ریاست اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے انٹرنیٹ پر کئے جانے والے تمام تر تبادلہ خیال اور سوشل میڈیا پر کی جانے والی بات چیت کی مانیٹرنگ شروع کردی ہے۔
ٹی آر اے محکمہ کے سیکیورٹی اینڈ کوالٹی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے قائم مقام منیجر غیث المجائنہ کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے تحت سوشل میڈیا پر استعمال کی جانے والی زبان کو مکمل طور پر مانیٹر کیا جارہا ہے تاکہ ریاست، حکومت یا حکام کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے والوں کا پتا چلایا جاسکے۔ انہوں نے یہ بات دبئی میں ادارے کے ہیڈکوارٹرز میں سائبر بلیک میلنگ کے متعلق ایک آگاہی مہم میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارے کی طرف سے ویب سائٹوں اور ڈومینز کو ہیکروں سے تحفظ فراہم کرنے کا پروگرام بھی جاری ہے۔
عرب دنیا کے سوشل میڈیا کے صارفین کوچھوٹی سی غلطی بہت مہنگی نہ پڑ جائے
14
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں