منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

مالدیپ کے سابق صدر نشید کو 13 برس قید کی سزا

datetime 14  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مالے (نیوز ڈیسک)مالدیپ میں عدالت نے ملک کے سابق صدر اور قائد حزب اختلاف محمد نشید کو 13 سال قید کی سزا سنائی ہے۔نشید پر الزام تھا کہ انھوں نے جنوری 2012 میں اپنے دورِ اقتدار کے دوران ایک جج احمد محمد کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔محمد نشید جزائر مالدیپ کے جمہوری طور پر منتخب ہونے والے پہلے صدر تھے لیکن جج کے معاملے میں فوجی بغاوت اور عوامی احتجاج کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔گذشتہ ماہ ابتدائی طور پر ان کے خلاف یہ الزامات خارج کر دیے گئے تھے لیکن پھر 22 فروری کو ان پر انسداد دہشت گردی کے قوانین کی رو سے دوبارہ الزامات لاگو کیے گئے۔بی بی سی کے نامہ نگار رچرڈ ہوولز کا کہنا ہے کہ نشید کے خلاف مقدمے کی تازہ ترین کارروائی کے دوران ان کے وکلا نے بھی یہ کہتے ہوئے پیروی سے معذرت کر لی تھی کہ اس مقدمے میں جانبداری کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے اور اس کا مقصد نشید کا سیاسی کریئر ختم کرنا ہے۔محمد نشید جزائر مالدیپ کے جمہوری طور پر منتخب ہونے والے پہلے صدر تھے
محمد نشید ان پر عائد الزامات سے انکار کرتے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ جن انھوں نے ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے تو انھیں زبردستی اقتدار سے الگ کر دیا گیا۔مالدیپ کے موجودہ صدر عبداللہ یامین 2013 میں ہونے والے متنازع انتخابات میں منتخب ہوئے تھے۔وہ سابق صدر مامون عبدالقیوم کے سوتیلے بھائی ہیں جو 30 سال کرسی صدارت پر براجمان رہے اور اکثر ان پر مطلق العنانی کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔مالدیپ کے صدر کا کہنا ہے کہ نشید دہشت گردی کے مرتکب ہوئے ہیں جبکہ امریکہ اور بھارت نے نشید کے خلاف قانونی کارروائی پر تحفظات ظاہر کیے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…