اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

وہ ممالک جن کے پاسپورٹ خرید کر آپ دنیا بھر میں بآسانی سفر کر سکتے ہیں

datetime 13  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باستیرے (نیوز ڈیسک) دنیا کے بدلتے ہوئے سیاسی اور معاشی حالات کی وجہ سے کسی بھی ملک کی شہریت کا حصول بہت مشکل کام بن چکا ہے لیکن جنوبی امریکہ اور یورپ کے کچھ ممالک ایسے بھی ہیں کہ جو اپنی شہریت بیچ رہے ہیں اور ان ممالک میں سے کسی ایک کی شہریت خریدنے والے تقریباً 150 ممالک کا سفر بغیر ویزے کے کرسکتے ہیں۔  کریبین سمندر میں واقع چھوٹے سے ملک سینٹ کٹس نے پہلی دفعہ 1984ءمیں شہریت بیچنے کی روایت ڈالی۔ سوئٹزرلینڈ کے مشہور قانون دان کرسٹین کالن نے اس ملک کے لئے ایک اچھوتا پروگرام ڈیزائن کیا جس کے تحت اس کی شہریت 250,000ڈالر (تقریباً اڑھائی کروڑ پاکستانی روپے) میں فروخت کی جاتی ہے اور یہ شہریت حاصل کرنے والا تقریباً 132 ممالک کا سفر بغیر ویزے کے کرنے کا حق رکھتا ہے۔  کرسٹین کالن شہریت کے فروخت کے ایسے ہی پروگرام اینٹی گوا، باربودا، مالٹا اور کئی یورپی یونین ممالک کے لئے بھی ترتیب دے چکے ہیں۔ البانیہ، کروشیا، جمیکا، مانٹینیگرواورسلووینیا بھی رقم کے عوض شہریت بیچنے کے پروگرام متعارف کروانے پر غور و فکر کررہے ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…