اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عراق اور شام میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر جاری کردہ ایک صوتی پیغام کے مطابق تنظیم نے نائجیریا کے شدت پسند گروہ بوکوحرام کی جانب سے وفاداری کی پیشکش قبول کر لی ہے۔
اس غیر مصدقہ پیغام میں دولتِ اسلامیہ کے ایک ترجمان کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ خلافت کے نفاذ کا دائرہ اب مغربی افریقہ تک پھیل گیا ہے۔
گذشتہ ہفتے بوکو حرام نے وفاداری کا اعلان ٹوئٹر پر تنظیم کے سربراہ ابوبکر شیکاؤ کے اکاؤنٹ سے جاری کیے جانے والے ایک آڈیو پیغام میں کیا تھا۔
شدت پسند تنظیم بوکوحرام نے افریقہ میں سب سے وحشیانہ بغاوت شروع کر رکھی ہے۔ اس نے شمالی نائجیریا کے بڑے حصے پر تسلط قائم کیا ہے اور نائجیریا کی سالمیت کے لیے خطرہ بننے کے علاوہ پڑوسی ملک کیمرون کے ساتھ بھی سرحد پر نیا محاذ کھولا ہے۔
دولتِ اسلامیہ کے ممکنہ صوتی پیغام میں ایک شخص اپنا تعارف تنظیم کے ترجمان محمد العدنانی کے طور پر کرواتا ہے اور کہتا ہے کہ ’ہم خلافت کی مغربی افریقہ تک پھیلاؤ کی اچھی خبر سنا رہے ہیں کیونکہ خلیفہ نے ہمارے برادر سنّی گروپ کی جانب سے تبلیغ اور جہاد کے لیے وفاداری کی پیشکش قبول کر لی ہے۔‘
پیغام میں مسلمانوں سے مغربی افریقہ میں شدت پسندوں کا ساتھ دینے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔
دولتِ اسلامیہ کا بوکو حرام کی وفاداری قبول کرنے کا اعلان
13
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں