اسلام آباد(نیوزڈیسک)رواں برس دنیا کے 10 بہترین ایئرپورٹس قرار دئیے جانے والوں میں سے چھ ایئرپورٹس براعظم ایشیا کے ہیں۔ 13.02 ملین صارفین کی آراءکے تناظر میں طے کیے جانے والے ورلڈ ایئرپورٹ ایوارڈز 2015 کے لیے دنیا بھر کے 550 ایئرپورٹس کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ سنگاپور کا چانگی ایئرپورٹ مسلسل تیسرے برس دنیا کا بہترین ایئرپورٹ قرار پایا۔ جنوبی کوریا کے انشیون انٹرنیشنل جبکہ ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹس نے بھی اپنی دوسری اور چوتھی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ جن دیگر ممالک کے ایئرپورٹس ٹاپ ٹین کی فہرست میں آئے ان میں جاپان اورچین بھی شامل ہیں۔ جاپان کے دو ائیرپورٹس اس فہرست میں شامل ہیں۔