بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

تکریت میں دولت اسلامیہ کی ممکنہ شکست پر کوئی شبہ نہیں

datetime 12  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی فوج کے جنرل مارٹن ڈیمپسی کا کہنا ہے کہ انھیں کوئی شبہ نہیں کہ عراقی افواج تکریت کو شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے قبضے سے چھڑوانے میں کامیاب رہیں گی۔
تاہم انھوں نے شہر کی سنّی آبادی سے شیعہ ملیشیا کے ممکنہ سلوک کے بارے میں تحفظات ظاہر کیے ہیں۔
امریکہ کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین نے یہ بات بدھ کو واشنگٹن میں سینیٹ کے سامنے اپنے بیان میں کہیں۔
عراقی فوج نے ملک کے شمال مشرقی شہر تکریت کے وسیع علاقے کو دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے قبضے سے چھڑانے کا دعویٰ کیا ہے۔
عراقی فوجیوں اور شیعہ ملیشیا کے اہلکاروں نے بدھ کو ضلع القادسيہ میں واقع ایک ہسپتال پر عراقی پرچم بلند کیا اور اس ضلع کا دو تہائی حصہ اب عراقی فوجوں کے زیرِ قبضہ ہے۔
تاہم عراقی فوج شہر کے جنوب اور مغربی حصوں میں زیادہ پیش قدمی نہیں کر سکی ہے۔
سابق صدر صدام حسین کے آبائی شہر کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کی جانے والی فوجی کارروائی عراقی حکومت کی طرف سے اب تک کی سب سے بڑی فوجی کارروائی ہے۔
دولت اسلامیہ نے گزشتہ سال جون میں تکریت پر قبضہ کیا تھا۔
جنرل ڈیمپسی کا کہنا تھا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ ایران نواز شیعہ ملیشیا اور عراقی فوج مل کر داعش کو تکریت سے باہر نکال دیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…