ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

بعض ریاستیں سعودی عرب مخالف دہشتگردی اسپانسر کررہی ہیں‘ سعودی وزیرداخلہ

datetime 12  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیرداخلہ شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز نے بعض ریاستوں پر سعودی مملکت پر حملوں کے لیے بعض دہشت گرد گروپوں کی مدد و حمایت کا الزام عائد کیا ہے۔شہزادہ محمد بن نایف نے یہ بات الجزائر میں منعقدہ عرب وزرائے داخلہ کی کونسل کے بتیسویں سالانہ اجلاس کے موقع پرکہی ہے۔البتہ انھوں نے سعودی عرب کے خلاف دہشت گردی کو اسپانسر کرنے والے ممالک کا نام نہیں لیا ہے۔العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد نے کہا کہ ”بعض ریاستوں اور حکومتوں کے ایسے گماشتہ دہشت گرد گروپ موجود ہیں جو اپنی توانائیوں کو سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کو تہ وبالا کرنے کے لیے صرف کررہے ہیں اور وہ ہمارے وجود کے تسلسل کے منافی سرگرمیوں میں ملوّث ہیں”۔انھوں نے عرب وزرائے داخلہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ ”آپ جانتے ہیں کہ ہمارے ممالک کی سکیورٹی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور ہم عرب اقوام کی کامیابیوں اور ان کے خون کا دفاع کرنا چاہتے ہیں”۔سعودی وزیرداخلہ نے کہا کہ ”ہمارے ممالک اور دنیا کے ممالک میں دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ماضی میں کی گئی کوششیں کامیاب رہی ہیں اور ان کی بدولت ہی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ایک عرب حکمت عملی وضع کی گئی تھی”۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ”ہماری سلامتی کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں۔ان سے نمٹنے کے لیے دانش مندانہ حکمت عملی کی ضرورت ہے جس کے ذریعے گم کردہ راہ تنظیموں کے غلط دعووں اور نعروں کی نفی کی جائے اور عرب نوجوانوں کو بھی ان کے فریب میں آنے اور ان کے ہتھے چڑھنے سے بچایا جاسکے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…