اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیٹو نے ایک بار پھر روس پر الزام لگایا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود وہ یوکرائنی باغیوں کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔بیلجئم کے دارالحکومت برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیٹو سیکرٹری جنرل Jens Stoltenberg کا کہنا تھا خطے میں جنگ بندی کی کوششوں کے خلاف روس یوکرائنی باغیوں کی ہر طرح سے مدد کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا روس نہ صرف باغیوں کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے بلکہ انہیں مشرقی علاقوں میں تربیت دینے میں بھی مصروف ہے۔ ان کا کہنا تھا روس معاہدے کا احترام کرتے ہوئے اپنی فوج سرحد سے واپس بلائے اور متنازعہ خطے سے مکمل طور پر نکل جائے۔