اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغانستان میں خودکش حملے میں 7افراد ہلاک، جھڑپوں میں 74 طالبان جنگجو مارے گئے

datetime 11  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (نیوز ڈیسک)افغانستان میں خودکش حملے میں 2پولیس اہلکاروں سمیت7 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے اپریشن کے دوران 74 طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبے ہلمند کے جنوبی شہر لشکرگاہ میں ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار کو پولیس اسٹیشن کے باہر دھماکے سے اڑا دیا جس میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد ہلاک اور 20زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق بمبار نے کار کو پولیس اسٹیشن کے اندر لے جانے کی کوشش کی ناکامی پر باہر اڑا دیا۔ مرنے والے 5افراد عام شہری تھے جو دھماکے کے وقت قریب سے گزر رہے تھے۔ دوسری طرف افغان سیکیورٹی فورسزنے آپریشن میں 74طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ننگرہار، ہاروان، بغلان، تخار، قندوز، بدخشاں، زابل و دیگر صوبوں میں آپریشن کیا گیا جس میں 74طالبان ہلاک اور 49 زخمی ہوگئے۔ فورسز نے 11 طالبان کو گرفتار کرکے ان سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا ہے۔ افغان صوبہ بغلان میں بھی دھماکا ہوا جس میں 10 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد پولیس کی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…