بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

لندن میں ریلوے لائن کی کھدائی کے دوران سیکڑوں برس پرانے ہزاروں ڈھانچے دریافت

datetime 10  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن: برطانیہ میں ریلوے لائن بچھانے کے لئے کھدائی کے دوران سیکڑوں برس پرانے انسانی ڈھانچے اور قدیم رومن دور کے نادر و نایاب نمونے برآمد ہوئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے مشرقی اور مغربی حصے کو ملانے کے لئے ریلوے لائن بچھانے کا کام جاری تھا کہ کھدائی کے دوران تعمیراتی عملے کو انسانی باقیات ملیں جس پر مقامی انتظامیہ نے ماہرین آثار قدیمہ کو بلایا۔ جس نے کھدائی کے دوران 3 ہزار انسانی ڈھانچے برآمد کرلئے، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ انسانی ڈھانچے 16 اور 17 ویں صدی کے ہیں تاہم تاریخ میں یہاں کسی قبرستان کا ریکارڈ نہیں۔ کھدائی کے دوران قبرستان سے ہی ماہرین کو قدیم رومن دور کے نادر ثقافتی نمونے بھی ملے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی ڈھانچوں اور نادر نمونوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے۔ جہاں انسانی ڈھانچوں کا تجزیہ کرکے ان کی موت کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…