اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لندن میں ریلوے لائن منصوبے کی کھدائی کے دوران ماہرین آثار قدیمہ نے ہزاروں انسانی ڈھانچے اور رومن تاریخ کے نمونے دریافت کر لیے۔مشرقی اور مغربی لندن کو آپس میں ملانے کے لیے ریلوے منصوبے پر کام جاری ہے۔ لیورپ±ول اسٹریٹ کراس ریل میں کھدائی کے دوران آثار قدیمہ کے ماہرین نے تین ہزار کے قریب انسانی ڈھانچے دریافت کیے ہیں۔ جبکہ ایک ہفتے کھدائی کے دوران سیکڑوں ڈھانچے نکال لیے گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ ڈھانچے سولھویں اور سترھویں صدی کے ہیں۔ آثار قدیمہ کی ٹیم کو کھدائی کے دوران رومن دور سے بھی پہلے کے قدیم ثقافتی اشیاءکے نمونے بھی ملے ہیں۔