بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

کشمیری حریت پسند رہنما کی رہائی پر بھارتی پارلیمنٹ میں ہنگامہ

datetime 10  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند رہنماء مسرت عالم بٹ کو جیل سے رہا کرنے کے فیصلے پر بھارت کی پارلیمنٹ میں زبردست ہنگامہ ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ کا اجلاس جیسے ہی شروع ہوا حزب اختلاف کے ارکان نے مسرت عالم کی رہائی پر حکومت سے بیان دینے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس کے سینئر رہنما ملیکا ارجن نے لوک سبھا میں یہ سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایک ایسا شخص جو 120 نوجوانوں کے قتل کا سبب بنا ہو اور جس کے خلاف جرائم کے سنگین الزامات ہوں اسے کس طرح رہا کیا جا سکتا ہے؟۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت مسرت عالم کی رہائی کے بارے میں حزب اختلاف کے جزبات سے متفق ہے تاہم انھوں نے کہا کہ کشمیر کی حکومت نے اس سلسلے میں ان کی حکومت سے کوئی صلاح مشورہ نہیں کیا اور نہ ہی اس کے بارے میں کوئی اطلاع دی۔ مودی نے ایوان کو یقین دلایا کہ حکومت قومی سلامتی کے معاملات سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…