بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

بھارت، ناگالینڈ میں ریپ ملزم کو ہلاک کرنے پر 42 افراد گرفتار

datetime 10  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت کی شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ میں پولیس نے مبینہ طور پر ریپ کرنے والے ایک شخص کو جیل سے نکال کر پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کے الزام میں 42 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔سید شریف نامی شخص کو ہزاروں لوگوں پر مشتمل ہجوم نے دیماپور علاقے کی سینٹرل جیل سے گھسیٹے ہوئے باہر نکالا، ان کے کپڑے پھاڑ دیے اور پھر پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔علاقے میں شدید کشیدگی کے پیش نظر دیماپور کی گلیوں میں پولیس کا پہرہ ہے۔ہلاک ہونے والے شخص کا پہلے نام فرید خان بتایا گیا تھا لیکن ان کے بھائی نے پولیس کو بتایا ہے کہ ان کا اصل نام سید شریف خان ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شریف خان کا تعلق پڑوسی ریاست آسام سے تھا، وہ بنگالی زبان بولنے والے مسلمان تھے اور پیشے کے لحاظ سے معمولی تاجر تھے۔پولیس نے انھیں گذشتہ مہینے ایک 19 سالہ قبائلی خاتون طالبہ کا تین بار ریپ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔شریف خان کے بھائی کا کہنا ہے کہ انھیں نسلی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق متاثرہ خاتون کا سید شریف خان سے ازدواجی تعلق تھا۔جمعرات کو جب شریف خان کو لوگوں نے جیل سے نکالا اور کئی کلومیٹر تک سڑکوں پر گھسیٹا اور پٹائی کی تو اس وقت پولیس نے بھیڑ کو قابو کرنے کے لیے گولی چلائی تھی جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔پیر کو پولیس نے بتایا ہے کہ جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان پر قانون اپنے ہاتھ میں لینے اور فساد پھیلانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے انسپکٹر جنرل آف پولیس وبانگ جمیر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’جن 42 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں سے بعض پتھراو¿ کرنے میں براہ راست شامل تھے اور ان پر اضافی الزامات کے تحت مقدمات چلائے جائیں گے۔‘ہلاک ہونے والے سید شریف خان کا تعلق بنگلہ دیش سے نہیں بلکہ بھارتی ریاست آسام سے تھا ۔بعض اطلاعات کے مطابق شروع میں چند لوگوں کا ایک گروپ جیل گیا اور شریف خان کو باہر نکالنے کا مطالبہ کیا، وہاں موجود جیل اہلکاروں نے ان کی بات مانتے ہوئے انھیں شریف خان کو باہر لے جانے دیا۔ اور اس کے تھوڑی دیر بعد ہزاروں لوگ جیل کے باہر جمع ہوگئے اور یہ مطالبہ کرنے لگے کہ شریف خان کو ان کے حوالے کیا جائے۔یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب حال ہی میں حکومت نے دسمبر 2012 کے دلی ریپ واقعے سے متعلق بی بی سی کی دستاویزی فلم ’انڈیاز ڈاٹر‘ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نامہ نگاروں کے مطابق اس ہلاکت کا تعلق ناگالینڈ میں تیزی سے بڑھتی نسلی کشیدگی سے بھی ہے۔ ناگالینڈ کے قبائلیوں کا الزام ہے کہ آسام اور بنگلہ دیش سے نقل مکانی کرنے والے لوگ ان کی سرزمین پر قدم جما رہے ہیں۔بی بی سی کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے یہ بات بھی ظاہر ہوتی ہے کہ مقامی لوگوں کے لیے کسی بھی مسلمان کو بنگلہ دیشی تارکِ وطن قرار دینا کتنا آسان ہوتا ہے۔ہلاک ہونے والے سید شریف خان کا تعلق بنگلہ دیش سے نہیں بلکہ ان کا تعلق آسام سے تھا اور ان کی مادری زبان بنگلہ تھی۔ان کے والد بھارتی فضایہ میں کام کر چکے ہیں اور ان کے دو بھائی فوج میں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…