بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

روسی صدر نے کریمیا میں خفیہ آپریشن کا اعتراف کرلیا

datetime 9  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح ان کے خفیہ حکم پرروسی افواج نے کریمیہ میں داخل ہوکرروس نوازسابق صدرکو بچایا۔روس کے سرکاری ٹی وی کی جانب سے تیار کردہ خصوصی ڈاکیومنٹری کے ٹریلرمیں روسی صدر کریمیہ پرقبضے کے تنازعے پرکھل کرگفتگو کرتے نظر آئے ہیں۔پیوٹن نے اس رات کا بھی تذکرہ کیا جب خفیہ اداروں کے سربراہوں کے ساتھ ساری رات میٹنگ جاری رہی جس میں طے کیا گیا کہ کریمیا کے صدر کو بچانے کے لئے کیا لائحہ عمل طے کیا جائے۔۔ان کا کہنا تھا کہ”ہم صبح سات بجے تک گفتگو کرتے رہے اورجب ہم رخصت ہونے لگے تو میں اپنے ساتھیوں سے کہاکہ اب ہمیں کریمیا کو واپس روس کا حصہ بنانے کے لئے کام شروع کردینا چاہیئے“۔اس میٹنگ کے چاردن بعد نامعلوم فوجیوں نے کریمیا کی مقامی پارلیمنٹ پر قبضہ کیا اور انتہائی عجلت میں نئی حکومت منتخب کی گئی، بعد ازاں 18 مارچ کو ماسکو نے باضابطہ طورکریمیا پراپنے تسلط کا اعلان کیا جس کی دنیا بھر میں مذمت کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…