پیر س (نیوز ڈیسک) یوروپ کے 10ہزار شہری عراق اور شام میں جاریہ سال کے اواخر تک جہاد میں شامل ہوجائیں گے ۔ وزیراعظم فرانس مینول والس نے کہا کہ فی الحال تین ہزار یوروپی شہری عراق اور شام میں جہاد میںشامل ہیں لیکن اوآخر سال سے پہلے یہ تعداد 10ہزار ہوجانے کا اندیشہ ہے ۔ اس سے آپ کو اس خطرہ کا اندیشہ ہوگا جو یہ جہادی پوری دنیا کیلئے بن رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 1400افراد پہلے ہی لڑائی کے علاقوں میں موجود ہیں اور ان میں سے کئی افراد واپس آچکے ہیں اور کئی دیگر افراد جانے کی تیاری کررہے ہیں ۔ تقریباً 90فرانسیسی جنگ کے محاذ پر ہلاک ہوچکے ہیں ۔ جب کہ وہ خود یوروپی اقدار کے خلاف جنگ کررہے تھے ۔ فرانس اور بلجیم سے سب سے زیادہ شہری دولت اسلامیہ کے جہادیوں میں شامل ہوئے ہیں –