اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

غیر ملکیوں کے خلاف قانون نافذ کرنے کی خواہش نے سعودی عرب کو مشکل میں ڈال دیا

datetime 9  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں غیر قانونی ٹیکسی ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی وجہ سے ڈرائیوروں کی بڑی تعداد نے کام چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے ٹیکسی کی عدم دستیابی ایک مسئلے کی صورت اختیار کرگئی ہے۔ نیوز ویب سائٹ عرب نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے غیر قانونی ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے اور اکثر ڈرائیور مسافروں کو ایسے علاقوں میں لے جانے سے انکار کردیتے ہیں کہ جہاں جانے کے لئے سیکیورٹی چیک پوائنٹس سے گزرنا پڑتا ہو۔
نیوز ویب سائٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اکثر ڈرائیوروں نے اپنی سپانسر شپ اپنے کفیلوں کے پاس منتقل نہیں کی ہے۔ مملکت میں ٹیکسی ڈرائیوروں کی کل تعداد 50ہزار سے زائدہے اور ان میں سے تقریباً 65 فیصد غیر ملکی ہیں۔ جدہ سے تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور امجد عبدالحق کا کہنا ہے کہ شہر میں متعدد سیکیورٹی چیک پوائنٹس قائم کردی گئی ہیں جس کے باعث اس نے ٹیکسی چلانا چھوڑی دی ہے اور اب وہ کوئی اور کام ڈھونڈ رہا ہے۔ عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے اس ڈرائیور نے بتایا کہ اگر چیک پوسٹیں اسی طرح قائم رہیں تو وہ بطور ٹیکسی ڈرائیور کام نہیں کرسکے گا۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…