اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامی (داعش) کے خلاف جنگ کے لیے کرد سکیورٹی فورسز کی تربیت کی غرض سے مزید ساٹھ فوجی افسر اور اہلکار عراق بھیجنے کی منظوری دی ہے۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی اہلکار قبل ازیں ایک ہزار سے زیادہ کرد فوجیوں کو تربیت دے چکے ہیں۔برطانوی وزیردفاع مائیکل فالن کا کہنا ہے کہ ”فوجی تربیت سے عراقی فورسز کی داعش کے خلاف جنگ میں حربی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور یہ داعش کے خلاف جنگ میں ہمارے وعدے کی تکمیل کی ایک اور مثال ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ”برطانیہ داعش کے خلاف فضائی حملوں کے علاوہ عراقی فورسز کی تربیت میں بھی اہم کردار ادا کررہا ہے تاکہ ان کو اپنے ملک کے دفاع کے لیے مدد مہیا ہو سکے۔برطانوی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ”اتحادی ممالک کے فضائی حملوں سے عراقی فورسز کی داعش کے زیر قبضہ علاقوں کو واپس لینے کے لیے زمینی کارروائیوں میں براہ راست مدد مل رہی ہے اور اس کے نتیجے میں داعش کے جنگجو پسپا ہورہے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں