ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

ایران سے معاہدہ نہ ہوا تو مذاکرات ختم کر دیں گے‘صدر اوباما

datetime 9  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(نیوز ڈیسک)امریکی صدر با راک اوباما نے کہا ہے کہ اگر ایران سے جوہری پروگرام کے تنازعے پر کوئی قابل تصدیق معاہدہ طے نہیں پاتا ہے تو امریکا اس کے ساتھ جاری مذاکرات سے دستبردار ہوجائے گا۔امریکی صدر نے سی بی ایس نیوز سے انٹرویو میں کہا ہے کہ ”اگر کوئی معاہدہ طے نہیں پاتا ہے تو پھر ہم مذاکرات کو خیرباد کَہ دیں گے”۔انھوں نے کہا کہ ”اگر ہم اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے جا رہے ہیں تو پھر وقفے کے لیے کچھ عرصہ ہوگا تاکہ اگر وہ ہمیں دھوکا دے رہے ہیں تو پھر ہمارے پاس اتنا وقت ہوکہ ہم ان کے خلاف اقدام کرسکیں۔اگر ہم ایسا کوئی سمجھوتا نہیں طے کر پاتے تو پھر ہم ایسا معاہدہ کریں گے ہی نہیں”۔صدر اوباما نے کہا کہ ”اب ایرانیوں نے سنجیدگی سے مذاکرات کیے ہیں اور ان میں خلیج کو پاٹنے کے لیے پیش رفت بھی ہوئی ہے۔تاہم یہ خلیج بدستور موجود ہے۔میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آیندہ ایک ماہ یا اس سے کچھ زیادہ عرصے کے دوران ہم اس بات کا تعین کریں گے کہ ان کا سسٹم ایک غیر معمولی معقول ڈیل کو تسلیم کرنے کو تیار ہے اور ان کے کہنے کے مطابق برسرزمین حقائق ہیں تو پھر وہ پ±رامن جوہری پروگرام میں سنجیدہ ہیں”۔امریکی صدر نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ”اگر ہم نے سسٹم میں منفرد شفافیت کا یقین کر لیا اور ہم نے اس بات کی تصدیق کر لی کہ وہ درحقیقت جوہری ہتھیار تیار نہیں کررہے ہیں تو پھر ایک ڈیل طے پاجائے گی۔اس کے لیے انھیں تصدیق کی شرط کو تسلیم کرنا ہوگا لیکن فی الوقت وہ اس تجویز کو تسلیم کرنے تیار نہیں ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کو سب سے فوقیت دی گئی ہے کیونکہ ہم گذشتہ ایک سال سے مذاکرات کررہے ہیں۔اس عرصے کے دوران ایک اچھی خبر یہ ہے کہ ایران نے عبوری جوہری سمجھوتے کی پاسداری کی ہے۔ایران میں برسرزمین جو کچھ ہورہا ہے،ہم اس کے بارے میں جانتے ہیں۔انھوں نے اپنے جوہری پروگرام کو ترقی نہیں دی ہے”۔ان کا کہنا تھا کہ اس صورت حال کے تناظر میں ان مذاکرات میں ہم کچھ گنوا نہیں رہے ہیں۔دوسری جانب ہم مذاکرات میں ایک ایسے نقطے تک پہنچ گئے ہیں جہاں یہ معاملہ ٹینیکل ایشوز کا نہیں رہا ہے بلکہ یہ سیاسی عزم کا معاملہ بن گیا ہے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…