اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

برطانیہ میں شرعی عدالتیں اور کونسلز باعثِ تشویش ہیں: رپورٹ

datetime 8  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن ( نیوز ڈیسک)برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ’ماضی میں حکومت مبہم اور خطرناک پیغام دیتی رہی ہے کہ اگر کوئی جمہوریت میں یقین رکھتا تو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔نئی حکمت عملی کے تحت شرعی عدالتوں کا آزادانہ ریویو کرایا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق جن علاقوں میں شرعی عدالتیں کام کر رہی ہیں وہاں پر خواتین کو مشکلات کا سامنا ہے۔بی بی سی کے سیاسی نامہ نگار بن رائٹ کا کہنا ہے کہ ابھی اس دستاویز پر حکومت کی اتحادی جماعتوں کے دستخط ہونا باقی ہیں اگرچہ انتخابات سے قبل حکومت کے پاس قلیل وقت رہ گیا ہے۔
یاد رہے کہ برطانوی حکومت کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ممکنہ اقدامات کی یہ دستاویز برطانیہ سے تین طالبات کی مبینہ طور پر شام کی شدت پسند تنظم دولتِ اسلامیہ میں شمولیت کے بعد سامنے آئی ہے۔اس دستاویز میں نئے اقدامات کے لیے متعدد تجاویز دی گئی ہیں جن میں برطانوی شہریت کے دینے کے اصولوں کو مزید سخت کیا جانا بھی شامل ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جائے کہ وہاں کے رہائشی برطانوی اقدار کو اپنائیں گے،
اس کے علاوہ دولتِ اسلامیہ کے ’جان جہادی‘ کے نام سے معروف جنگجو کی شناخت بھی حال ہی میں ہوئی جنھوں نے مغربی لندن سے تعلیم حاصل کی۔ادھر برطانوی پولیس کی ایسوسی ایشن اے سی پی او کے صدر نے اپنی ریٹائرمنٹ کے موقع پر دیے گئے بیان میں خبردار کیا ہے کہ برطانوی پولیس کی تعداد میں مزید کمی دہشت گردی سمیت دیگر خطرات سے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے پولیس کو دیے جانے والے وسائل میں کمی کا باعث بنیگی۔سر ہوگ اوڈے نے آبزرور اخبار کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ اگر مقامی پولیس کے نوجوان کسی آبادی میں موجود نہیں ہوں گے اور ان کا وہاں کے لوگوں کے ساتھ رابطہ نہیں ہوگا تو پولیس انٹیلیجنس معلومات بھی حاصل نہیں کر سکے گی۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…