ہفتہ‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2024 

راولپنڈی میں پیدا ہونے والے بھارت کے معروف صحافی ونود مہتہ انتقال کر گئے

datetime 8  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارت کے سینیئر صحافی اور ’آؤٹ لک‘ میگزن کے بانی ایڈیٹر ونود مہتا کا آج یعنی اتوار کو نئی دہلی میں انتقال ہو گیا ہے۔وہ 72 سال کے تھے اور نئی دہلی کے معروف ہسپتال آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) میں بھرتی تھے۔ایمز کے ترجمان امیت گپتا نے بتایا کہ ان کی موت متعدد اعضا کے ناکام ہو جانے کی صورت میں ہوئی۔صحافت کے شعبے میں ان کی گرانقدر خدامات کے اعتراف میں انھیں باوقار ’جی کے ریڈی میموریئل ایوارڈ‘ سے نوازا گیا تھا۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا: ’مہتا کھلے اور براہ راست طور پر اظہار خیال کرتے تھے۔ ونود مہتا کو ایک ذہین صحافی اور مصنف کے طور پر یاد کیا جائے گا۔‘ان کی تصانیف میں مینا کماری کی سوانح بھی شامل ہے۔ونود مہتا کی پیدائش سنہ 1942 میں راولپنڈی میں ہوئی تھی جو تقسیم ہند کے بعد پاکستان کا حصہ ہے۔ تقسیم کے بعد وہ لکھنؤ کے سائشتہ ماحول میں پلے بڑھے۔ان کی یادداشت ’لکھنؤ بائے‘ سنہ 2010 میں شائع ہوئی اور تب سے وہ لوگوں کی دلچسپی کا باعث رہی ہے۔انھوں نے ’دا سنڈے آبزرور‘، ’دا انڈیپنڈنٹ‘ اور ’دا پایونیئر‘ کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔انھوں نے ہندی سینیما کی معروف اداکارہ مینا کماری کی سوانح بھی لکھی ہے۔ اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے چھوٹے بیٹے سنجے گاندھی کی سوانح بھی لکھی ہے جو جوانی میں ہی ایک حادثے کا شکار ہو گئے تھے۔صحافت کی دنیا سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور سرکردہ صحافی اپنے اپنے دکھ اور روابط کا اظہار کر رہے ہیں۔صحافی راجدیپ سردیسائی نے انھیں ’بہادر اور اخیر تک اپنے اقدار سے نہ ہلنے والے صحافی‘ کے طور پر یاد کیا ہے۔ونود مہتا بہت رنگا رنگ طبیعت کے مالک تھے اور رنگین چھینٹ کی قمیض میں بہت نظر آتے تھے۔



کالم



سٹارٹ اِٹ نائو


ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…

لالچ کے گھوڑے

بادشاہ خوش نہیں تھا‘ وہ خوش رہنا چاہتا تھااور…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟(آخری حصہ)

میں یہاں آپ کو ایک اور حقیقت بھی بتاتا چلوں‘…

جنرل فیض حمید کیا کیا کرتے رہے؟

جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016ء کو آرمی چیف…

سپیشل ٹیلنٹ یونٹ

نیویارک کے مہنگے اور پوش علاقے مین ہیٹن میں پارسنز…

شاہد صدیق قتل کیس

شاہد صدیق لاہور کے ارب پتی بزنس مین اور سیاسی…