اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ امریکا دنیا بھر میں مثبت تبدیلیوں کا خواہشمند ہے،،دہشتگردی کے خلاف انصاف کا نظام سب کے مفاد میں ہے۔امریکا میں شہری حقوق کے لیے مارچ کرنے والوں پر پولیس کے وحشیانہ تشدد کو پچاس سال مکمل ہونے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر اوبامہ کا کہنا تھا کہ۔ واقعے کی یاد تازہ کرنے کے لیے ریاست الاباما میں امریکی صدر نے کہا کہ گزشتہ پچاس برسوں میں امریکا میں بہت کچھ تبدیل ہو چکا ہے۔ امریکا دنیا بھر میں مثبت تبدیلیوں کا خواہشمند ہے۔ براک اوباما کا کہنا تھا کہ ابھی ہمیں بہت سی منزیلیں طے کرنی ہیں۔ہم ملکرہی غربت اور افلاس کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ امریکا مستقبل سے خوفزدہ نہیں۔دہشت گردی کے خلاف انصاف کا نظام سب کے مفاد میں ہے۔ ہمیں ووٹ کا تحفظ ہر قیمت پر برقرار رکھنا ہوگا۔ امریکی شہری ہماری جدوجہد سے اچھی طرح سے آگاہ ہیں۔ امریکی ریاست الاباما مین مےں آج سے پچاس برس قبل سیاہ فاموں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے تحریک چلائی گئی۔ شہری حقوق کے لیے نکالی جانے والی ریلی پر پولیس نے شدید لاٹھی چارج کرکے متعدد افراد کو زخمی کردیا تھا۔