بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

روس‘ نیمتسوو قتل کیس میں دو مشتبہ ملزم گرفتار

datetime 8  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)روس کی وفاقی سکیورٹی سروس کے مطابق صدر پوٹن کے ناقد سیاستدان بورس نیمتسوو کے قتل کے کیس میں دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔روسی سکیورٹی سروس’ایف ایس بی‘ کے ڈائریکٹر الیگزینڈر بورتنکوف کے مطابق حراست میں لیے جانے والے دونوں افراد کا تعلق قفقاز کے خطے سے ہے۔اس کیس کی تحقیقات کرنے والے حکام کے مطابق دونوں مشتبہ افراد ملزم کا انتظام کرنے اور اسے قتل کے لیے ماسکو لانے میں ملوث ہیں۔بورس نیمتسوو صدر پوتن کے شدید ناقد تھے اور ان کو 27 فروری کو کریملن کے قریب گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔روسی سکیورٹی سروس’ایف ایس بی‘ کے ڈائریکٹر الیگزینڈر بورتنکوف کی جانب سے خود ٹی وی پر براہ راست دو مشتبہ افراد کی گرفتاری کے بارے میں اعلان کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ روسی صدر اس کیس کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔الیگزینڈر بورتنکوف نے یہ معلومات فراہم نہیں کی ہیں کہ مشتبہ افراد کی گرفتاری کس طرح عمل میں آئی تاہم یہ بتایا کہ تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ ابھی تک ان افراد کے خلاف باضابطہ طور پر کیس دائر نہیں کیا گیا ہے۔اس کیس کی تحقیقات سے متعلق جاننے والے ایک اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر روس کی خبر رساں ایجنسی انٹرفیکس کو بتایا کہ مشتبہ افراد کی جانب سے استعمال کی جانے والی گاڑی کے فوری طور پر مل جانے اور اس سے حاصل ہونے والی اہم معلومات اور ٹیلی فون ریکارڈز کی مدد سے مشتبہ افراد کو شناخت کرنے میں مدد ملی۔سکیورٹی حکام کو جائے وقوعہ کے نزدیک نصب سکیورٹی کیمروں کی مدد سے مشتبہ افراد کو شناخت کرنے میں خاصی مدد ملی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…