اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

بوکو حرام نے شدت پسند تنظیم داعش سے وفاداری کا اعلان کر دیا

datetime 8  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)افریقی ملک نائجیریا کے شدت پسند گروپ بوکوحرام نے شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ عراق و شام (داعش) کے ساتھ وفاداری کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بوکو حرام کے سربراہ ابوبکر شیخاو¿ کی جانب سے جاری کئے جانے والے ایک پیغام میں یہ اعلان کیا گیا ہے۔ گزشتہ برس ایک ویڈیو پیغام میں ابوبکر شیخاو¿ نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو ”خلیفہ” کہہ کر مخاطب کیا تھا۔ واضع رہے کہ شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی ابتدائمحمد یوسف نامی سکالر نے رکھی تھی جو 2009ءمیں مارے گئے تھے۔ اس کے بعد اس گروپ کے کئی دھڑے ہو گئے۔ سب سے مضبوط دھڑا ابوبکر شیخاو¿ کا ہے۔ یہ تنظیم مغربی طرز تعلیم کو حرام سمجھتی ہے اس لئے اس کا نام بوکو حرام پڑ گیا اور اسی نام سے یہ مشہور ہے۔ اس تنظیم نے 2009ء سے نائجیریا کیخلاف بغاوت شروع کر رکھی ہے۔ بوکوحرام کی بغاوت شروع ہونے کے بعد سے اب تک ہزاروں لوگ مارے جا چکے ہیں۔ شیخاو¿ کی قیادت میں بوکو حرام نے بم دھماکوں اور اغواءکی وارداتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اس دوران کئی غیر ملکی بھی اغواء کئے گئے ہیں۔ 2014ء میں شمالی نائجیریا کے ایک سکول سے تین سو طالبات کو اغواء کیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ نے گزشتہ سال بوکو حرام تنظیم پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بوکو حرام کی جانب سے دولتِ اسلامیہ سے وفاداری کے عزم پر مبنی اس پیغام کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…