بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

شام میں ہلاک ہونے والے 16ایرانی ، افغان جنگجوؤں کی تدفین ہلاک ہونے والوں میں پاسداران انقلاب کا کرنل بھی شامل

datetime 7  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(نیوزڈیسک) ایران کے خبر رساں اداروں نے اطلاع دی ہے کہ شام میں باغیوں کے ساتھ لڑائی میں 16ایرانی ہلاک ہو گئے ہیں جنہیں ایران میں مختلف شہروں میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایرانی میڈیا کی جانب سے جا ری خبر میں بتایا گیا ہے کہ 16 ایرانی اور افغان باشندے جنوبی شام کے شہر درعا میں پچھلے منگل کو با غیوں کے ساتھ لڑائی میں ہلاک ہوئے۔ مرنے والوں میں پاسداران انقلاب کا ایک کرنل بھی شامل ہے جس کی شناخت محمد صاحب کرم اردکانی کے نام سے کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک دوسرے اہم ایرانی سیکیورٹی عہدیدار محمد علی خاوری بھی مرنے والوں میں شامل ہیں جسے تہران کے قریب رامین کے مقام پر سرکاری اعزازوکرام کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔ایرانی خبر ایجنسی ابنانے کے حوالے سے بتایا ہے کہ کرنل اردکانی شام کے جنوبی شہر درعا میں باغیوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں ہلاک ہوئے ۔ان کے علاوہ درعا میں متعدد افغان جنگجو بھی مارے گئے ہیں۔ ان میں سے سید حسن حسینی اور حمید یزدانی کی شناخت کی گئی ہے جنہیں تہران میں دفن کیا گیا جبکہ نعیم رضائی اور محمد حسینی کو ہفتے کے روز جنوبی تہران میں کرج کے مقام پر دفنایا گیا۔ دو دیگر افغان شہریوں حسن جعفری اور محمد حسینی کی میتیں شام میں مارے جانے کے بعد ایران منتقل کی گئیں۔ان میں سے علی رضا توسلی نام ایک اہم افغان کمانڈر بھی شامل ہے۔ یہ سب افراد شام سرگرم ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی قیادت میں صدر بشارالاسد مخالف باغیوں سے لڑائی میں شریک تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شام میں مارے جانے والے افغان جنگجوؤں کا تعلق ’’ فاطمیوں ‘‘ نامی ایک عسکری گروپ سے تھا۔اس گروپ میں افغانستان کے ہزارہ قبیلے کے شیعہ جنگجو شامل ہیں جنہیں مبینہ طور پر ایرانی پاسدران انقلاب کی ایک نجی ملیشیا القدس فورس کی جانب سے باقاعدہ جنگ کی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔پچھلے ہفتے’’فاطمیوں‘‘ بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے چھ جنگجو بھی شام میں ہلاک ہو گئے تھے جن کی شناخت رضا بخشی ،محمودحکیمی، جاوید یوسفی، نعمتُ اللہ نجفی، قاسم سادات اور حسین حسینی کے ناموں سے کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…