بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

برطانوی لڑکیاں:پولیس نے طالبات سے متعلق براہ راست معلومات نہیں دیں

datetime 7  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) برطانیہ سے مبینہ طور پر شام پہنچنے والی تین برطانوی لڑکیوں کے اہلِ خانہ نے برطانوی پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے لڑکیوں کے لاپتہ ہونے سے قبل ’اہم معلومات‘ ان تک براہ راست نہیں پہنچائی تھیں۔
لڑکیوں کے اہلِ خانہ کی جانب سے کہا گیا ہے اگر ان کے علم میں یہ ہوتا کہ لڑکیوں کی ایک دوست پہلے ہی شام میں موجود ہے تو وہ شاید اس معاملے میں مداخلت کر سکتے تھے۔
انھوں نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ پولیس نے ان تینوں لڑکیوں سے بات کی تھی۔اور پولیس کی جانب سے 15 سالہ شمیمہ بیگم اور عامرہ عباسی اور 16 سالہ خازیدہ سلطانہ تینوں کو والدین کے لیے خط دیا تھا مگر انھوں نے اسے چھپا لیا۔
تاہم دوسری جانب برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس کا موقف ہے کہ لڑکیوں کے بارے میں انھیں یہ خدشہ نہیں تھا کہ یہ لڑکیاں بیرون ملک روانہ ہو جائیں گی۔
خیال کیا جاتا ہے کہ بیتھن گرین اکیڈمی کی طالبہ نے گذشتہ ماہ ہی شام میں موجود شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ میں شمولیت اختیار کی ہے اور وہ 17 فروری 2014 کو لندن سے ترکی پہنچی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…