اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹوئٹر پر دولتِ اسلامیہ کے کم از کم 46 ہزار حمایتی اکاؤنٹ

datetime 7  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایک حالیہ امریکی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے حامی اکاؤنٹس کی تعداد کم ازکم 46 ہزار ہے۔
امریکی تھنک ٹینک بروکنگ انسٹی ٹیوٹ کی معاونت سے دولتِ اسلامیہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کی تعداد سے متعلق یہ رپورٹ 2014 کے آخری تین ماہ میں مرتب کی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ دولت اسلامیہ کے حامی عمومی طور پر شام اور عراق کی حدود میں ہی بستے ہیں۔
ان میں سے 75 فیصد ایسے ہیں جو ٹوئٹر پر پیغام لکھتے ہوئے عربی زبان استعمال کرتے ہیں جبکہ دولتِ اسلامیہ کی حمایت کرنے والے ان اکاؤنٹس میں ہر پانچ میں سے ایک اکاؤنٹ پر انگریزی زبان استعمال ہو رہی ہے۔
یاد رہے کہ اپنے نظریات کی ترویج کے لیے شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے استعمال کرتی ہے۔
اس امریکی رپورٹ کو’ آئی ایس آئی ایس مردم شماری‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس کی تحریر کا فریضہ بروکنگ انسٹی ٹیوٹ کے ایم جے برجر اور جوناتھن مورگن نے سرانجام دیا ہے۔
برجر سمجھتے ہیں کہ ’جہادی کسی بھی قسم کی ٹیکنالوجی کا استعمال یں گے جو ان کے کام میں فائدہ مند ہوگی۔‘ ان کی نظر میں دولتِ اسلامیہ تمام شدت پسند گروہوں سے زیادہ کامیاب ہے۔
اس تحقیق میں انھیں معلوم ہوا کہ ٹوئٹر پر دولتِ اسلامیہ کے 46 ہزار حمایتی اکاؤنٹس کے فالوورز کی اوسط تعداد 1000 کے قریب تھی۔ مائکرو بلاگنگ کی کسی بھی ویب سائٹ پر کسی اکاؤنٹ کے فالورز میں اس تعداد کو کافی بڑا سمجھا جاتا ہے۔
یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ان اکاؤنٹس میں سے زیادہ ترگذشتہ برس ہی بنائے گئے تاہم ٹوئٹر کی انتظامیہ کی جانب سے سال 2014 کے آخری مہینوں میں دولتِ اسلامیہ کے حامی ایک ہزار سے زائد اکاؤنٹس کی بندش کے باوجود اکاؤنٹس کی موجودہ تعداد سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس تنظیم کی حمایت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
ایم جے برجر نے دورانِ تحقیق دولتِ اسلامیہ کے حمایت یافتہ اکاؤنٹس کی زیادہ سے زیادہ تعداد 90 ہزار تک پائی تاہم نتائج مرتب کرتے ہوئے موثر اکاؤنٹس کی تعداد 46 ہزار بتائی گئی۔
جہادی گروہوں پر نظر رکھنے والے تجزیہ نگار ایرن زیلن کے مطابق رپورٹ میں بتائے گئے کم سے کم اکاؤنٹس کی مدد سے بھی دولتِ اسلامیہ کے حامیوں کی تعداد لاکھوں تک رسائی ہو گی۔
مگر ساتھ ہی ساتھ انھوں نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ دولتِ اسلامی کے کسی ایک حامی کے پاس ایک سے زیادہ ٹوئٹر اکاؤنٹس ہوں۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…