نیویارک………سرخ سیارے مریخ پر اربوں سال پہلے بڑے سمندر کے وجود کے شواہد ملے ہیں ۔ یہ سمندر سیارے کے 20 فیصد حصے پر پھیلا ہوا تھا ۔ جبکہ سیارے پر کبھی مختلف موسم بھی ہوا کرتے تھے ۔امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا کے سائنس دانوں نے دریافت کیا ہے کہ پنتالیس لاکھ سال پہلے ،مریخ پر سمندر کا وجود تھا ۔ سائنس دانوں کے مطابق یہ سمندر بحیرہ قطب شمالی جتنا بڑا اور اس کی گہرائی تقریباً ایک میل یا بحر روم جتنی تھی ۔ سائنسدانوں نے یہ نتائج ، مختلف ٹیلی اسکوپ سے لی گئی تصاویر کو دیکھ کر اخذ کیے ہیں ۔ تحقیق کے مطابق مریخ کی زمین پر پانی اور تیل کے محلول جیسے نشان پائے گئے ہیں ۔ تحقیق میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ خشک سمجھا جانے والا سیارہ ،کبھی مختلف موسم بھی رکھتا تھا ۔ لیکن سائنسدان اب تک یہ نہیں سمجھ پائے ہیں کہ مریخ کی زمین سے پانی کیسے غائب ہوا؟