ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

عراق میں داعش نے ’’نمرود‘‘ کے آثار قدیمہ کو بھی تباہ کردیا

datetime 7  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) عراق اور شام میں برسر پیکار جنگجو تنظیم داعش نے موصل کے عجائب گھر کے تاریخی نوادرات اور مجسموں کے بعد آثار قدیمہ میں شمار ہونے والے شہر ’’نمرود‘‘ کو بھی تباہ کرنا شروع کردیا ہے۔
عراق کی وزارت سیاحت و آثار قدیمہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 13ویں صدی قبل مسیح میں موصل کے قریب بسائے جانے والے شہر ’’نمرود‘‘ کے تاریخی کھنڈرات کو تباہ کرنے کے لئے داعش کے جنگجو بلڈوزر اور دیگر بھاری مشینری استعمال کر رہے ہیں اور ان کھنڈرات کا نام و نشان مٹانے کے لئے کوشاں ہیں۔
عراقی ماہرین کے مطابق ’’نمرود‘‘ کی تباہی نے عالمی سطح پر عراق میں آثارِ قدیمہ کے تحفظ کے سلسلے میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور ان آثار کی تباہی طالبان کے ہاتھوں 2001 میں افغان صوبے بامیان میں بدھا کے مجسموں کی تباہی سے مماثلت رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ داعش کی جانب سے گزشتہ ہفتے موصل کے عجائب گھر کے تاریخی نوادرات اور مجسموں کی تباہی کی ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی جس میں جنگجوؤں کو تاریخی نوادرات اور مجسموں کو کلہاڑیوں اور ہتھوڑوں سے توڑتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…