ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

داعش کا انٹرنیٹ پرشادی کا طریقہ کار غیرشرعی ہے، مصری فتویٰ کونسل

datetime 7  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) مصرکے فتویٰ کونسل نے شام اور عراق میں سرگرم جنگجو تنظیم’’داعش‘‘ کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کو شادی کی پیشکش کرنے اور انٹرنیٹ پر شادیاں کرنے کے طریقہ کار کو غیر شرعی قرار دیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کے دارالافتا نے داعش کی جانب سے سوشل میڈیا پرگواہوں کی عدم موجودگی میں نکاح کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نکاح اور شادی بیاہ کے لیے اسلام نے کچھ اصول متعین کیے ہیں جب کہ شادی کے لیے مرد و زن کی رضامندی کے ساتھ گواہوں کا ہونا بھی ضروری ہے اور داعش کی جانب سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے طے پانے والی شادیوں میں ان تمام شرائط کا اہتمام نہیں کیا جاتا اور اگرنکاح کے تمام ضابطے پورے نہیں کیے جائیں گے تو اسے شرعی نکاح قرار نہیں دیاجا سکتا۔

مصری دارالافتا کے مطابق انٹرنیٹ، موبائل فون یا کسی ٹی وی پروگرام کے ذریعے نکاح قطعی نہیں ہوتا کیوں کہ ان تمام آلات کو استعمال کرتے ہوئے لڑکا یا لڑکی یا دونوں اپنی اصلیت چھپا سکتے ہیں جب کہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خواتین کو شادی پرآمادہ کرنا اور انہیں دوسرے ملکوں میں سفر کرکے جنگجوؤں سے ملانے پر مجبور کرنے کا کوئی شرعی جواز نہیں ہے



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…