10 0 10 0 0معروف امریکی جریدے ”ٹائمز ” نے انٹرنیٹ پر دنیا کے 30 با اثرافراد کی فہرست جاری کر دی۔ فہرست میں امریکی صدر کا نمبر 5واں جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی 30ویں نمبر پر ہیں۔
نیو یارک: فہرست کی تیاری میں خیال رکھا گیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب فیس بک ، ٹویٹر اور یوٹیوب پر کس کے فالوورز کی تعداد زیادہ ہے اور خبروں میں کس کا چرچا زیادہ ہوتا ہے۔ فہرست میں زیادہ تعداد شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہے۔ پہلے نمبر پر سویڈن کے فیلکس ارود Felix Arvidہیں یوٹیوب پر ان کے فالوورز کی تعداد 3 کروڑ پانچ لاکھ ہے دیگر فنکاروں میں Taylor Swift،Kim Kardashian، Justin Bieber اور شکیرا بھی فہرست میں شامل ہیں جبکہ سیاسی میدان سے امریکی صدر براک اوباما 5ویں نمبر پر اور 3 کروڑ 80 لاکھ فالوورز کیساتھ بھارتی صدر نریندر مودی 30ویں نمبر پر ہیں