پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

اسپین :پہلی پاکستانی خاتون ڈاکٹر ہما جمشید الیکشن لڑیں گی

datetime 6  مارچ‬‮  2015 |

بارسلونا…….شفقت علی رضا…….ا سپین کی تاریخ میں پہلی پاکستانی خاتون ڈاکٹر ہما جمشیدمقامی بلدیہ میں بطورمشیر کونسلر الیکشن امیدوار بن گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ایچ ڈی کیمسٹری ڈگری ہولڈر اور پاکستانی خواتین کی فلاح و بہبود کا کام کرنے والی ایسوسی ایشن آسے سوپ کی صدر ڈاکٹر ہما جمشید پہلی پاکستانی خاتون ہیں جو مقامی بلدیہ کے الیکشن میں بطورمشیر کونسلر الیکشن لڑیں گی۔ اسپین میں تارکین وطن کے حقوق کا خیال رکھنے اور امیگرانٹس دوست جماعت آئی سی وی (گرین پارٹی) نے ڈاکٹر ہما جمشید کو امیدوار برائے مشیر کونسلر کا ٹکٹ دیا ہے۔ ڈاکٹر ہما جمشید کے مقابلے میں ہسپانوی خاتون ’’یوم وینتوراگل‘‘ امیدوار ہیں۔ بلدیہ کے اس چناؤ کے لئے آن لائن ووٹنگ 7مارچ سے 12مارچ تک ہو گی۔ ووٹر کی حد عمر 16سال ہے جبکہ آن لائن ووٹنگ میں فارم پر کرنے پر ووٹر کے ٹیلی فون پر ایک کوڈ دیا جائے گا جو ووٹ ڈالتے وقت ساتھ لکھنا لازمی ہے۔ پاکستانی کمیونٹی ڈاکٹر ہما جمشید کو بارسلونا کی بلدیہ ’’سیوتات بیا‘‘ میں بطورمشیر کونسلر دیکھنا چاہتی ہے جس کے لئے بڑے پیمانے پر الیکشن مہم چلائی جا رہی ہے۔سیوتات بیا میں کل ووٹوں کی تعداد 60ہزارکے لگ بھگ ہے جن میں سے 15ہزار کے قریب پاکستانیوں کے ووٹ ہیں، اگر ڈاکٹر ہما جمشید 3سے پانچ ہزار ووٹ حاصل کر لیں تو وہ جیت سکتی ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے نمائندگان نے پاکستانی ووٹرزسے اپیل کی ہے کہ وہ ڈاکٹر ہما جمشید کو ووٹ کاسٹ کریں کیونکہ ان کا ایک ووٹ پاکستانیوں کے لئے مقامی بلدیہ کے دروازے کھول سکتا ہے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…